عراق میں داعش کے حملے میں 35 افراد ہلاک جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے۔ غیر
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ
دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تکریت میں اس وقت ہوا جب فوجی وردی میں
ملبوس داعش جنگجوؤں نے سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیا اور
متعدد گھروں کو بھی
نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 عام شہری ہلاک اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کو مزید علاقوں میں پھیلنے سے روکنے
کیلئے محاصرہ کر کے فائرنگ کی اور فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ
کے دوران پانچ داعش جنگجو بھی مارے گئے۔